28فروری کو جامعہ مدینۃ العلوم نوے کلے میں تیسواں ختم بخاری شریف کا انعقادہوگا۔ مولانا ذاکراللہ

0

بخاری شریف کے آخری حدیث کا درس استادِ جامعہ دارالعلوم کراچی مولانا افتخار احمد اعظمی دیں گے۔ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ ضلع باجوڑ کے مسئول اور جامعہ مدینة العلوم نوے کلے کے مہتمم مولانا ذاکر اللہ نے اپنے رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس سال دورہ حدیث سے 28 طلبا و بیس طالبات فارغ التحصیل ہونگے۔ انہوںنے کہا کہ ان شااللہ 28 فروری بروز اتوار صبح آٹھ بجے جامعہ مدین العلوم نوے کلے میں تیسواں ختم بخاری شریف منعقد ہوگا جس میں دیگر علمائے کرام کے علاوہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے استادِ الحدیث مولانا افتخار احمد اعظمی ، استادِ جامعہ دارالعلوم کراچی مولانا زکریا اقبال ، شیخ الحدیث مولانا محمد صادق، شیخ القرآن مولانا عبد الجبار خاکی خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ مدینة العلوم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ باجوڑ اور باجوڑ سے متصل مہمند و دیر اوپر و لوئیر دیر میں سب سے پہلا دورہ حدیث اسی جامعہ میں شروع ہوا ہے جو تا حال جاری ہے اور امسال اس جامعہ میں تیسواں ختم بخاری شریف منعقد ہوگا،

انہوں نے کہا کہ اس سال 28 طلبا اور 20 طالبات دورہ حدیث سے فارغ ہورہے ہیں، اس موقع پر نگران تعلیمات مفتی عبید اللہ اور شعبہ تجوید و تحفیظ القرآن مولانا امداد اللہ بھی موجود تھے،

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال جامعہ مدینة العلوم نوے کلے سے نو طلبا حفظ قرآن مکمل کرکے حافظ قرآن بنیں گے۔

انہوں نے قرب و جوار میں تمام مسلمانوں سے اس پروقار تقریب میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.