ریاست مدینہ میں شراب بنانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ وزیرمملکت علی محمد خان

0

وزیر مملکت  برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اسلامی ملک میں شراب بنانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ چینی کمپنی کو شراب کے لائسنس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھاکہ  ’کسی بھی مدنی ریاست کے طرز پر بنے ہوئے ملک میں شراب کی فیکٹری کی نہ کوئی گنجائش اور نہ ہی کوئی اس کو سپورٹ  کرسکتا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس کی سخت مخالفت کرتا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ کوئی بھی کسی حالت میں ایک اسلامی ملک میں کسی شراب خانے یا شراب بنانے کی کسی فیکٹری کی اجازت نہیں ہونی چاہیے‘۔علی محمد خان کا کہنا تھاکہ ’کابینہ نے کوئی منظوری نہیں دی، نہ ہی یہ ہونی چاہیے‘۔ان کا کہنا تھاکہ چینی کمپنی کو شراب کی تیاری کی اجازت دینے کا معاملہ کابینہ میں نہیں آیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.