لرخلوزو ماموند میں ہماری مشترکہ جائیداد پر سپورٹس کمپلیکس بنایا جارہاہے جس میں ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا, ماموند ملکان

0

لرخلوزو ماموند میں ہماری مشترکہ جائیداد پر سپورٹس کمپلیکس بنایا جارہاہے جس میں ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا ۔ لرخلوزو ملکانان ہمارے ساتھ جائیداد میں برابر کے شریک ہے لیکن ظلم کرکے ہمارا حق زبردستی چھین رہے ہیں۔ اس میں کمیشن ، خار نیشنل بینک کا منیجر اور حکومت مخالف فریق کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ ہائی کورٹ سےسٹے آرڈرلینے کے باوجود نیشنل بینک خار برانچ کے منیجر نے مقررہ رقم فریق مخالف کے دوسری بینک میں ٹرانسفر کی ہے۔ اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں ، اگر نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار ڈی سی باجوڑ اور انتظامیہ ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ملک عبدالسلام ، بختور خان ، سیدخان ، روح اللہ باغی اور دیگر نے باجوڑ پریس کلب خار میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لرخلوز اور ترخو کے اراضی ہمارے اور لرخلوزو ملکانان کے درمیان مشترک ہے ، لیکن حکومت کے معاونت سے ہمارے زمین پر سپورٹس کمپلیکس بنایا جارہا ہے جس میں ہماری 40 کنال زمین ہے۔ اسے 8 کنال لکھا گیا ہے۔ ہمیں اس کا معاوضہ نہیں دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کورٹ میں کیس بھی داخل کیا ہے اور ساتھ ڈی سی باجوڑ کو کئی بار درخواستیں دے چکے ہیں لیکن ہمیں اب تک انصاف نہیں ملا ، انہوں نے کہا کہ اب نیشنل بینک کے اکاؤنٹ میں مذکورہ سٹڈیم کا معاوضہ ملی بھگت سے فریق مخالف کے الائیڈ بینک کے اکاؤنٹ میں سٹے آرڈر کے باوجود منتقل کی گئی ہے۔ ہم وزیر اعلیٰ ، گورنرکے پی کے ، وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف دیا جائےاور ہمارے زمین پر قبضہ مافیہ سے قبضہ ختم کراکے ہمیں دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خون خرابہ پیدا ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی جو کہ ہمارے مخالف فریق کے ساتھ ملے ہوئے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.