سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

0

سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ برائے 22-2021 کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا، جو 6 اگست تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں کل 93 ٹیموں کے تقریباََ 1800 کرکٹرز شرکت کریں گے، جنہیں اس ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں جگہ بنانے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

ایونٹ میں شامل ہر میچ 2 روز پر مشتمل ہوگا، جہاں ایک دن 100اوورز پھینکے جائیں گے۔

اس دو روزہ میچ کے ایک دن میں مجموعی طور پر 7 گھنٹوں اور 20 منٹ کا کھیلا ہوگا۔ اس دوران دوپہر 12 سے دوپہر 2 بجائے تک 2 گھنٹے کا وقفہ رکھا گیا ہے۔

ان میچز کو نتیجہ خیز بنانے کی غرض سے دونوں ٹیموں کے لیے پہلی اننگز کو 75 اوورز تک محدود رکھا گیا ہے۔ کسی بھی باؤلر کو ایک اننگ میں زیادہ سے زیادہ 15 اوورز کروانے کی اجازت ہوگی۔

ہر کرکٹ  ایسوسی ایشن میں شامل تمام سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم اس کرکٹ ایسوسی ایشن کی چیمپئن قرار پائی  گے۔

خیبرپختونخوا میں 19، سندھ میں 17، سینٹرل پنجاب میں 16، سدرن پنجاب میں 14، بلوچستان میں 13 اور ناردرن میں 11 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں شامل ہیں تاہم ماضی کی طرح لاہور کے تین زونز کی دو دو ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی۔

پہلی مرتبہ ہوگا کہ اس سطح پر کھلاڑیوں کو میچ فیس بھی دی جائے گی ۔ پی سی بی نے یہ فیصلہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا ہے۔ پی سی بی کے آئین برائے 2019 کے نفاذ کے بعد پی سی بی نے اس ٹورنامنٹ کو ری ڈیزائن کیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماڈل آئین کے عین مطابق ہے۔ اس سے قبل ریجن کی سطح پر انٹر ڈسٹرکٹ مقابلے منعقد ہوا کرتے تھے۔

بلوچستان، ناردرن اور سندھ کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔ ہر گروپ کی قیادت ایک فرد کے سپرد کی جائے گا۔

اس کے برعکس سندھ، سیٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کو تین مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، یہاں بھی ہر گروپ کا ایک سربراہ مقرر کیا جائے گا، جو پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کرنے والی ٹیم کو فاتح  قرار دے گا۔

گزشتہ سال کورونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے چند مقامات پر وہ بھی محدود کرکٹ کھیلے گی تاہم ان 93 ٹیموں کا انتخاب اوپن ٹرائلز کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جہاں قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے ان ٹرائلز کی نگرانی کی۔

پی سی بی کو امید ہے کہ رواں سال ان میچز کے انعقاد کی وجہ سے اسے آئندہ سال سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کے انتخاب کے لیے ٹرائلز کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ندیم خان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کئی ہفتوں کی سخت محنت کے بعد ہم ملک بھر میں اوپن ٹرائلز کے انعقاد سمیت سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ٹورنامنٹ کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم آج ٹورنامنٹ کا اعلان کررہے ہیں اور جلد ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے اسکواڈز ک اعلان بھی کردیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کو بہتر اندا سے ٹورنامنٹ  کی تیاری کا موق مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایونٹ ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو پیشہ ور کرکٹرز میں بدلنے کے لیے بہت اہم ہے۔

ندیم خان نے کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلی مرتبہ اس ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں کو میچ فیس دینے کا فیصلہ کیا ہے، امید ہے اس اقدام سے کھلاڑیوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی جستجو بڑھے گی۔

ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا کہنا ہے کہ فی الحال تقریباََ 3800 کلبز کام کررہے ہیں، یہاں کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی اسکول اور کالج کی طرف سے بھی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیموں میں جگہ بنانے کے اہل ہوں گے، جو بعدازاں کرکٹ ایسوسی ایشن اور پھر پاکستان کی نمائندگی کا بھی اعزاز حاصل کرسکیں گے۔

سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن 22-2021 کے لیے پوائنٹس سسٹم مندرجہ ذیل ہے:

پہلی اننگ میں سبقت حاصل کرنے کے بعد میچ جیتنے پر 9 پوائنٹس

پہلی اننگ میں خسارے کا شکار ہونے کے بعد میچ جیتنے پر        6 پوائنٹس(ہارنے والی ٹیم کو کوئی پوائنٹ نہیں ملے گا)

پہلی اننگ میں اسکور برابر ہونے کے بعد میچ جیتنے پر    6 پوائنٹس (ہارنے والی ٹیم کو کوئی پوائنٹ نہیں ملے گا)

اگر میچ ڈرا ہوجائے تو پہلی اننگز میں سبقت لینےپر     3 پوائنٹس

دونوں ٹیموں کی دونوں اننگز مکمل ہونے پر میچ ٹائی ہونے پر      دونوں ٹیموں کے 2 پوائنٹس

پہلی اننگ میں سبقت حاصل کرنے والی ٹیم کو دوسری اننگ میں میچ ٹائی ہونے پر  5 پوائنٹس

پہلی اننگ میں ٹائی ہونے کے بعددوسری اننگ میں میچ ڈرا ہونے پر     دونوں ٹیموں کے 2 پوائنٹس

پہلی اننگ کا نتیجہ آئے بغیر میچ کا بارش کی نظر ہونا     دونوں ٹیموں کے ایک پوائنٹ

ایک اننگ کے مارجن سے جیتنے پر   ایک بونس پوائنٹ

فالو آن کا شکار ٹیم کا میچ ڈرا کرنا     ایک بونس پوائنٹ

فالو آن کا شکار ٹیم کا میچ جیتنا        دو بونس پوائنٹس

شیڈول:

بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن:

پول – اے:

5تا6 جولائی۔ کوئٹہ بمقابلہ پشین؛ سبی بمقابلہ نوشکی؛ قلعہ عبد اللہ بمقابلہ نصیرآباد

8ےا 9جولائی۔ کوئٹہ بمقابلہ سبی؛ پشین بمقابلہ نوشکی؛ نصیرآباد بمقابلہ لورالائی

11تا12 جولائی۔ کوئٹہ بمقابلہ نوشکی؛ پشین بمقابلہ سبی؛ قلعہ عبد اللہ بمقابلہ لورالائی

14تا15 جولائی۔ کوئٹہ بمقابلہ قلعہ عبد اللہ؛ پشین بمقابلہ نصیر آباد؛ سبی بمقابلہ لورالائی

17تا18 جولائی۔ کوئٹہ بمقابلہ نصیرآباد؛ پشین بمقابلہ لورالہ؛ نوشکی بمقابلہ قلعہ عبد اللہ

23تا24 جولائی۔ پشین بمقابلہ قلعہ عبد اللہ۔ سبی بمقابلہ نصیرآباد؛ نوشکی بمقابلہ لورالائی

26تا27 جولائی۔ کوئٹہ بمقابلہ لورالائی؛ سبی بمقابلہ قلعہ عبد اللہ؛ نوشکی بمقابلہ نصیرآباد

پول – بی:

5تا6 جولائی۔ گوادر بمقابلہ پنجگور؛ تربت بمقابلہ خضدار؛ جعفرآباد بمقابلہ لسبیلہ

9تا10 جولائی۔ گوادر بمقابلہ خضدار؛ تربت بمقابلہ لسبیلہ؛ پنجگور بمقابلہ جعفرآباد

13تا14 جولائی – گوادر بمقابلہ جعفرآباد۔ تربت بمقابلہ پنجگور؛ لسبیلہ بمقابلہ خضدار ،

17تا18 جولائی ۔ گوادر بمقابلہ لسبیلہ۔ تربت بمقابلہ جعفرآباد؛ پنجگور بمقابلہ خضدار

23تا24 جولائی۔ گوادر بمقابلہ تربت؛ پنجگور بمقابلہ لسبیلہ؛ خضدار بمقابلہ جعفرآباد

30تا31 جولائی۔ پول (اے) کی فاتح اور پول (بی) کی فاتح

سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن:

پول – اے:

5تا6 جولائی۔ ایسٹ زون  (ڈبلیو)بمقابلہ ایسٹ زون (بی)؛ویسٹ  زون (ڈبلیو) بمقابلہ نارتھ زون (ڈبلیو)؛ گوجرانوالہ بمقابلہ شیخوپورہ

8تا9 جولائی۔ ایسٹ زون (ڈبلیو) بمقابلہ ویسٹ زون(ڈبلیو)؛ گوجرانوالہ بمقابلہ قصور؛ نارتھ زون (ڈبلیو) بمقابلہ شیخوپورہ

11تا12 جولائی۔ ایسٹ زون (بی) بمقابلہ ویسٹ زون (ڈبلیو)؛ شیخوپورہ بمقابلہ قصور؛ گوجرانوالہ بمقابلہ نارتھ زون (ڈبلیو)

14تا15 جولائی۔ قصور بمقابلہ ایسٹ زون (ڈبلیو)؛ گوجرانوالہ بمقابلہ ایسٹ زون (بی)؛ شیخوپورہ بمقابلہ ویسٹ زون (ڈبلیو)

17تا18 جولائی۔ گوجرانوالہ بمقابلہ ایسٹ زون (ڈبلیو)؛ شیخوپورہ بمقابلہ ایسٹ زون (بی)؛ قصور بمقابلہ نارتھ زون (ڈبلیو)

23تا24 جولائی۔ نارتھ زون (ڈبلیو) بمقابلہ ایسٹ زون (ڈبلیو)؛ گوجرانوالہ بمقابلہ ایسٹ زون (بی)؛ قصور بمقابلہ ویسٹ زون (ڈبلیو)

26تا27 جولائی ۔ویسٹ زون (ڈبلیو) بمقابلہ ایسٹ زون (ڈبلیو)؛ قصور بمقابلہ ایسٹ زون (بی)؛ شیخوپورہ بمقابلہ نارتھ زون (ڈبلیو)

پول – بی:

5تا6 جولائی۔ سیالکوٹ بمقابلہ نارووال؛ حافظ آباد بمقابلہ ویسٹ زون (بی)؛ گجرات بمقابلہ منڈی بہاؤالدین

8تا9 جولائی۔ سیالکوٹ بمقابلہ گجرات۔ نارووال بمقابلہ ویسٹ زون (بی)؛ منڈی بہاؤالدین بمقابلہ حافظ آباد

11تا12 جولائی۔ سیالکوٹ بمقابلہ حافظ آباد۔ منڈی بہاؤالدین بمقابلہ ویسٹ زون (بی)؛ گجرات بمقابلہ نارووال

14تا15 جولائی۔ سیالکوٹ بمقابلہ منڈی بہاؤالدین۔ گجرات بمقابلہ ویسٹ زون (بی)؛ حافظ آباد بمقابلہ نارووال

17تا18 جولائی۔ منڈی بہاؤالدین بمقابلہ نارووال؛ سیالکوٹ بمقابلہ ویسٹ زون (بی)؛ گجرات بمقام حافظ آباد

پول – سی:

5تا6 جولائی۔ فیصل آباد بمقابلہ سرگودھا؛ میانوالی بمقابلہ نارتھ زون (بی)؛ جھنگ بمقابلہ بھکر

8تا9 جولائی۔ فیصل آباد بمقابلہ میانوالی؛ جھنگ بمقابلہ نارتھ زون (بی)؛ سرگودھا بمقابلہ بھکر

11تا12 جولائی۔ فیصل آباد بمقابلہ بھکر؛ سرگودھا بمقابلہ نارتھ زون (بی)؛ جھنگ بمقابلہ میانوالی

14تا15 جولائی۔ میانوالی بمقابلہ بھکر۔ فیصل آباد بمقابلہ نارتھ زون (بی)؛ سرگودھا بمقابلہ جھنگ

17تا18 جولائی۔ فیصل آباد بمقابلہ جھنگ۔ بھکر بمقابلہ نارتھ زون (بی)؛ سرگودھا بمقابلہ میانوالی

سہ فریقی مرحلہ:

30تا31 جولائی۔ پول (اے) کی فاتح اور پول (بی) کی فاتح

2تا3 اگست۔ پول (اے) کی فاتح اور پول (سی) کی فاتح

5تا6 اگست۔ پول (بی) کی فاتح اور پول (سی) کی فاتح

خیبر پختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن:

پول – اے:

5تا6 جولائی۔ پشاور بمقابلہ نوشہرہ۔ چارسدہ بمقابلہ سوات؛ دیر لوئر بمقابلہ مردان

8تا9 جولائی۔ پشاور بمقابلہ چارسدہ؛ سوات بمقابلہ دیر لوئر؛ مردان بمقابلہ باجوڑ

11تا12 جولائی۔ پشاور بمقابلہ سوات؛ نوشہرہ بمقابلہ دیر لوئر؛ چارسدہ بمقابلہ باجوڑ

14تا15 جولائی۔ پشاور بمقابلہ دیر لوئر؛ نوشہرہ بمقابلہ باجوڑ؛ مردان بمقابلہ سوات

17تا18 جولائی۔ پشاور بمقابلہ مردان؛ نوشہرہ بمقابلہ چارسدہ؛ دیر لوئر بمقابلہ باجوڑ

23تا24 جولائی۔ پشاور بمقابلہ باجوڑ۔ سوات بمقابلہ نوشہرہ؛ مردان بمقابلہ چارسدہ

26تا27 جولائی۔ مردان بمقابلہ نوشہرہ۔ چارسدہ بمقابلہ دیر لوئر؛ سوات بمقابلہ باجوڑ

پول – بی:

5تا6 جولائی۔ ایبٹ آباد بمقابلہ مانسہرہ؛ ہری پور بمقابلہ صوابی؛ اپر دیر بمقابلہ بونیر

8تا9 جولائی۔ ایبٹ آباد بمقابلہ ہری پور۔ صوابی بمقابلہ مانسہرہ بمقابلہ اپر دیر

11تا12 جولائی۔ ایبٹ آباد بمقابلہ صوابی۔ ہری پور بمقابلہ اپر دیر ؛ مانسہرہ بمقابلہ بونیر

14تا15 جولائی۔ ایبٹ آباد بمقابلہ بونیر۔ مانسہرہ بمقابلہ ہری پور؛ صوابی بمقابلہ اپر دیر

17تا18 جولائی۔ ایبٹ آباد بمقابلہ اپر دیر ؛ مانسہرہ بمقابلہ صوابی؛ ہری پور بمقابلہ بونیر

پول – سی:

5تا6 جولائی۔ خیبر بمقابلہ مہمند۔ کوہاٹ بمقابلہ کرم؛ ڈی آئی خان بمقابلہ بنوں

8تا9 جولائی۔ مہمند بمقابلہ کرم؛ خیبر بمقابلہ بنوں؛ ڈی آئی خان بمقابلہ کوہاٹ

11تا12 جولائی۔ کوہاٹ بمقابلہ مہمند۔ ڈی آئی خان بمقابلہ خیبر۔ بنوں بمقابلہ کرم

14تا15 جولائی ۔ ڈی آئی خان بمقابلہ مہمند؛ خیبر بمقابلہ کرم؛ کوہاٹ بمقابلہ بنوں

17تا18 جولائی۔ بنوں بمقابلہ مہند۔ کوہاٹ بمقابلہ خیبر؛ ڈی آئی خان بمقابلہ کرم

سہ فریقی مرحلہ:

30تا31 جولائی۔ پول (اے) کی فاتح اور پول (بی) کی فاتح

2تا3 اگست۔ پول (اے) کی فاتح اور پول (سی) کی فاتح

5تا6 اگست۔ پول (بی) کی فاتح اور پول (سی) کی فاتح

نادرن کرکٹ ایسوسی ایشن:

پول – اے:

5تا6 جولائی۔ راولپنڈی بمقابلہ اٹک؛ جہلم بمقابلہ چکوال؛ مظفرآباد بمقابلہ کوٹلی

8تا9 جولائی۔ راولپنڈی بمقابلہ جہلم؛ اٹک بمقابلہ کوٹلی؛ چکوال بمقابلہ مظفرآباد

11تا12 جولائی۔ راولپنڈی بمقابلہ چکوال؛ اٹک بمقابلہ مظفرآباد؛ جہلم بمقابلہ کوٹلی

14تا15 جولائی۔ راولپنڈی بمقابلہ مظفرآباد۔ اٹک بمقابلہ جہلم؛ چکوال بمقابلہ کوٹلی

17تا18 جولائی۔ راولپنڈی بمقابلہ کوٹلی۔ اٹک بمقابلہ چکوال؛ جہلم بمقابلہ مظفرآباد

پول – بی:

5تا6 جولائی۔ اسلام آباد بمقابلہ میرپور؛ گلگت بلتستان بمقابلہ پونچھ

8تا9 جولائی۔ اسلام آباد بمقابلہ گلگت بلتستان۔ میر پور بمقابلہ چکوال

11تا12 جولائی۔ اسلام آباد بمقابلہ پونچھ۔ گلگت بلتستان بمقابلہ باغ

14تا15 جولائی۔ گلگت بلتستان بمقابلہ میرپور؛ باغ بمقابلہ پونچھ

17تا18 جولائی۔ اسلام آباد بمقابلہ باغ۔ میر پور بمقابلہ پونچھ

23تا24 جولائی۔ پول (اے) کی فاتح اور پول (بی) کی فاتح

سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن:

پول- اے:

5تا6 جولائی۔ زون I بمقابلہ زون II؛ زون III بمقابلہ زون IV؛ زون V زون VI

8تا9 جولائی۔ زون I بمقابلہ زون III؛ زون II بمقابلہ زون VI؛ زونIV بمقابلہ زون V

11تا12 جولائی۔ زون I بمقابلہ زون IV؛ زون II بمقابلہ زونV؛ زون III بمقابلہ زون VI

14تا15 جولائی۔ زون I بمقابلہ زون V؛ زون II بمقابلہ زون III؛ زون IV بمقابلہ زون VI

17تا18 جولائی۔ زون I بمقابلہ زون VI؛ زون II بمقابلہ زون IV؛ زون III بمقابلہ زون V

پول- بی:

5تا6 جولائی۔ حیدرآباد بمقابلہ جامشورو؛ میرپور خاص بمقابلہ بدین؛ زون VII بمقابلہ سانگھڑ

8تا9 جولائی۔ حیدرآباد بمقابلہ میرپور خاص؛ زون VII بمقابلہ جامشورو؛ بدین بمقابلہ سانگھڑ

11تا12 جولائی۔ حیدرآباد بمقابلہ بدین۔ سانگھڑ بمقابلہ جامشورو؛ زونV بمقابلہ میرپورخاص

14تا15 جولائی۔ حیدرآباد بمقابلہ سانگھڑ؛ میر پور خاص بمقابلہ جامشورو؛ زون VII بمقابلہ بدین

17تا18 جولائی۔ حیدرآباد بمقابلہ زون VII؛ بدین بمقابلہ جامشورو؛ میرپورخاص بمقابلہ سانگھڑ

پول – سی:

5تا6 جولائی – سکھر بمقابلہ شکارپور؛ خیرپور بمقابلہ لاڑکانہ

8تا9 جولائی۔ شکارپور بمقابلہ شہید بینظیر آباد۔ سکھر بمقابلہ لاڑکانہ

11تا12 جولائی۔ خیرپور بمقابلہ شکارپور؛ سکھر بمقابلہ شہید بینظیر آباد

14تا15 جولائی۔ خیرپور بمقابلہ سکھر؛ لاڑکانہ بمقابلہ شہید بینظیر آباد

17تا18 جولائی۔ لاڑکانہ بمقابلہ شکارپور؛ خیرپور بمقابلہ شہید بینظیر آباد

سہ فریقی مرحلہ:

23تا24 جولائی۔ پول (اے) کی فاتح اور پول (بی) کی فاتح

26تا27 جولائی۔ پول (اے) کی فاتح اور پول (سی) کی فاتح

29تا30 جولائی۔ پول (بی) کی فاتح اور پول (سی) کی فاتح

سدررن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن:

پول – اے:

5تا6 جولائی۔ ساہیوال بمقابلہ لودھراں؛ اوکاڑہ بمقابلہ ملتان؛ وہاڑی بمقابلہ خانیوال

8تا9 جولائی۔ ساہیوال بمقابلہ وہاڑی۔ اوکاڑہ بمقابلہ لودھراں؛ ملتان بمقابلہ ڈی جی خان

11تا12 جولائی۔ ساہیوال بمقابلہ اوکاڑہ۔ وہاڑی بمقابلہ ملتان؛ خانیوال بمقابلہ ڈی جی خان

14تا15 جولائی۔ ملتان بمقابلہ خانیوال؛ اوکاڑہ بمقابلہ ڈی جی خان؛ لودھراں بمقابلہ وہاڑی

17تا18 جولائی۔ ساہیوال بمقابلہ ڈی جی خان؛ وہاڑی بمقابلہ اوکاڑہ؛ خانیوال بمقابلہ لودھراں

23تا24 جولائی۔ ساہیوال بمقابلہ خانیوال؛ ملتان بمقابلہ لودھراں؛ ڈی جی خان بمقابلہ وہاڑی

26تا27 جولائی۔ ساہیوال بمقابلہ ملتان؛ ڈی جی خان بمقابلہ لودھراں؛ اوکاڑہ بمقابلہ خانیوال

پول – بی:

5تا6 جولائی۔ بہاولنگر بمقابلہ  رحیم یار خان؛ لیہ بمقابلہ پاکپتن؛ مظفر گڑھ بمقابلہ بہاولپور

8تا9 جولائی۔ لیہ بمقابلہ بہاولپور؛ راجن پور بمقابلہ رحیم یار خان؛ پاکپتن بمقابلہ بہاولنگر

11تا12 جولائی۔ پاکپتن بمقابلہ بہاولپور؛ راجن پور بمقابلہ مظفر گڑھ؛ رحیم یار خان بمقابلہ لیہ

14تا15 جولائی۔ مظفر گڑھ بمقابلہ آر وائے خان؛ پاکپتن بمقابلہ راجن پور؛ بہاولنگر بمقابلہ لیہ

17تا18 جولائی۔ پاکپتن بمقابلہ مظفر گڑھ۔ لیہ بمقابلہ راجن پور؛ بہاولنگر بمقابلہ بہاولپور

23تا24 جولائی۔ رحیم یار خان بمقابلہ بہاولپور؛ راجن پور بمقابلہ بہاولنگر؛ لیہ بمقابلہ مظفر گڑھ

26تا27 جولائی۔ بہاولنگر بمقابلہ مظفر گڑھ۔ بہاولپور بمقابلہ راجن پور؛ رحیم یار خان بمقابلہ پاکپتن

30تا31 جولائی۔ پول (اے) کی فاتح اور پول (بی) کی فاتح

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.