ریسکیو 1122 باجوڑ نے گذشتہ ہفتے میں 76 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کیئ

0

۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر امجد خان نے سنیٸر صحافی اوررپورٹر انویسٹیگیشن عرفان اللہ جان سے بات کرتے ہوۓ بتایا کہ گذشتہ ہفتے میں ریسکیو 1122 باجوڑ کنٹرول روم کو 1255 کالز موصول ہوٸیں جن ایمرجنسیز کالز پر ریسکیو 1122 باجوڑ نے رسپانس کیا ان کی تعداد 76 ہیں اور باقی سب کے سب فیک اور غیر متعلقہ کالز شامل ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر امجد خان نے باجوڑ کے تمام عوام سے اپیل کی ہے 1122 ایک ایمرجنسی نمبر ہے جس کو بلاوجہ مصروف رکھنے سے کسی بھی شہری کو حادثے یا ایمرجنسی کی صورت میں 1122 ہیلپ لاٸن نمبر نہ ملنے سے کسی بھی شہری کی قیمتی جان جاسکتی ہے کیونکہ حادثات میں متاثرین کو فوری ہسپتال پہنچانا ہوتا ہے تمام شہری ذمہ داری کا احساس کریں بلا وجہ کالز نہ کریں تا کہ ضرورت مندوں کو فوری امداد فراہم کی جا سکے ایمبولینس اور ایمرجنسی وٸیکلز کو راستہ دیں تا کہ وہ ٹاٸم اور بروقت جاۓ حادثے پر پہنچ سکے اور کسی کی قیمتی جان بچا سکے۔۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.