گاؤں بدان چجوں ماموند باجوڑ کے درجنوں افراد تحریک انصاف میں شامل

0

نئے شامل ہونے والے ساتھیوں نے  صدر ڈاکٹرخلیل الرحمٰن کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا

نئے شامل ہونے والوں  میں مولانامعصوم اور محمد ظاہر کی پورے خاندان جماعت اسلامی اوردیگر جماعتوں  سے کئی کارکنان شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  گاؤں بدان  چجوں تحصیل ماموند ضلع باجوڑ  سے تعلق رکھنے والے مولانامعصوم اور محمد ظاہر کی پورے خاندان جماعت اسلامی اوردیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر صدر ڈاکٹرخلیل الرحمٰن کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا۔ نئی شامل ہونے والوں میں  حاجی محمدظاہر، مولانا معصوم ،مشررحمن الدین، صلاح الدین، محمد دوستان، باچامحمد، سبحان اللہ ،عبداللہ ،محمدنور، سعیداللہ، حضرت صاحب، اور دیگر شامل ہوئے شمولیتی تقریب سے ڈاکٹر خلیل الرحمٰن نے خطاب کیا او نئے شامل ہونے والوں کا خیرمقدم کیا۔ تقریب سے جوائنٹ سیکرٹری محمد دین خان اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نجیب اللہ ہلال،سینئر رہنما سابقہ صدر بدان حاجی ظاہر شاہ،ڈپٹی سکٹری لیبر ونگ برہان اللہ ربانی،نصراللہ، ذاکر اللہ آئی آیس ایف،ذاہد،عبدرازق،گل بہار ہلال، محمد نظیر نوردین خان اور دیگر موجود تھے۔ خطاب میں ڈاکٹر خلیل الرحمٰن اور نجیب اللہ ہلال  نے لوگوں کو بتایا کہ شروع سے بدان کے غیور عوام نے  تحریک انصاف کوسپورٹ کیا ہے اور آگے بھی  ترقی کے راستے میں ہمارے قدم بقدم ہونگے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.