باجوڑ کے تعلیمی اداروں میں بہت جلد اپگریڈشن کیا جائےگا۔ ڈی ای او شیرین ذادہ

0

صوبائی وزیر برائے ایلیمنٹری اینڈ سکنڈری ایجوکیشن شہرام خان ترکئی کے سربراہی اور صوبائی وزیر انور زیب خان کے موجودگی میں باجوڑ سمیت قبائلی اضلاع کے مجموعی تعلیمی صورتحال پر تفصیلی میٹنگ ہوا۔جس میں نئے سکولوں کی تعمیر سمیت پرائمری ٹو مڈل۔ مڈل ٹو ہائی اور ہائی ٹو ہائیر سکنڈری اپگریڈیشن پر غور کیا گیا۔ ضلع باجوڑ کے آٹھ ہائی سکولوں کو نان ڈویلپمنٹل بیسز پر ہائیر سکنڈری کو اپگریڈ کئے جائینگے۔ جبکہ ہائی سکول خار نمبر1 , ہائی سکول برخلوزو اور گرلز ہائی سکول خار کو ڈویلپمنٹل بیسز پر سکنڈری کو اپگریڈ کرینگے۔ جس کے PC1s مکمل ہوچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرین ذادہ نے کیا ، انہوں نے کہا کہ عارضی طور پر ٹیچرز کے بھرتیوں کیلئے پی ٹی سی فنڈ جاری کردیا گیا۔ جس سے باجوڑ میں چھ سو سے زائد ٹیچرز بھرتی کیئے جائینگے۔ جبکہ ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ٹیچرز پروپرماز ڈائریکٹریٹ کو ارسال کرینگے۔ جس کے روشنی میں ایٹا کے بجائے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن کے تحت مستقل ٹیچرز بھرتی کیئے جائینگے۔میٹنگ کے دوران سبجیکٹ سپیشلسٹ کے ٹرانسفر سمیت بیکس ۔ ایل ایف اے اور این سی ایچ ڈی ٹیچرز کی ریگولرائزیشن بھی زیر غور آیا۔ جس پر صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی سکولوں کی اپگریڈیشن ہوتی ہی سبجیکٹ سپیشلسٹ باجوڑ ٹرانسفر کرینگے۔جبکہ بیکس , ایل ایف اے اور این سی ایچ ڈی ٹیچرز کے کہا کہ یہ صوبائی لیول کا مسئلہ ہے ۔ فی الحال ان کو ایلیمنٹری اینڈ سکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت چلائے جائینگے۔اس کے ساتھ ساتھ لیس SNE سکولز سمیت 24 ADP اور ایڈیشنل کلاس رومز پر بھی غور کیا گیا۔اس کے علاوہ تمام سکیل 16 اور نیچے آسامیوں کی 1/3 اپگریڈیشن پر بھی غور کیا گیا۔اس کے بعد میٹنگ کا احتتام کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پندرہ دن بعد اس میٹنگ کے نتیجے میں جائزہ میٹنگ کرینگے۔ تاکہ پیش رفت کے بارے میں اندازہ لگایا جاسکے۔عنقریب صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی ضلع باجوڑ کا دورہ کرینگے۔ جہاں وہ تین ہائیر سکنڈری سکولز سمیت نان ڈویلپمنٹل بیسز پر سکنڈری سکولوں کی افتتاح کرینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.