25 نومبر تک مطالبات منظور نہ ہوئے تو باجوڑ کے تمام پٹرول پمپ بند کردیں گے ۔ آل باجوڑ پٹرولیم ایسوسی ایشن

0

آل باجوڑ پٹرولیم ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس آل باجوڑ پٹرولیم ایسوسی ایشن کے صدر حاجی سلیمان کے صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی فاتح الرحمان ، نائب صدر حاجی اسماعیل ، فنانس و پریس سیکرٹری سبحان اللہ سمیت آل باجوڑ پٹرولیم ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر بروز جمعرات کو ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج اور احتجاجی دھرنا بھی دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کرنے پر پٹرولیم ڈیلرز نے مجبور ہو کر اپنے مطالبات کمیشن پٹرولیم مصنوعات کی قیمت فروخت پر مارجن آف پرانٹ 6فیصد کرے مگر حکومت نے کمیشن میں اضافہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ احتجاجی ہڑتال کے دوران 1122 اور ایمبولنسوں کے سوا کسی کو بھی تیل نہیں دیا جائے گا۔ حکومت نے مرکزی قیادت سے وقت لیکر ہمارے ساتھ دھوکہ کیا۔ کیونکہ تاحال ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے جس سے پٹرولیم ڈیلرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ شرکاء نے پٹرولیم ایسوسی ایشن کے مرکزی اور صوبائی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ 25 نومبر تک اگر مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو باجوڑ کے تمام پٹرول پمپ بند کردیں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.