خائستہ الرحمن کا عاجزکرکٹ اکیڈمی باجوڑ کا دورہ

0

قبائل سپر لیگ میں شامل باجوڑ ننگیالی ٹیم کے اونر خائستہ الرحمن کا عاجزکرکٹ اکیڈمی باجوڑ کا دورہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قبائل سپر لیگ میں شامل باجوڑ ننگیالی ٹیم کے اونر خائستہ الرحمن کا باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں قائم باجوڑ کے تاریخی اہمیت کے حامل عاجز کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا۔ اکیڈمی پہنچے پر اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے حاجی خائستہ الرحمن کا پرتپاک استقبال کیا۔ باجوڑ ننگیالی ٹیم کے اونر خائستہ الرحمن نے کھلاڑیوں سے خطاب کیا اور باجوڑ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے عاجز کرکٹ اکیڈمی کے خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ عاجزکرکٹ اکیڈمی نے بہت سے کھلاڑی پیدا کیے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ آئندہ بھی اسطرح کرکٹ کیلئے خدمات جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عاجزکرکٹ اکیڈمی کے وکٹوں کیلئے نٹ اور دیگر ضروری سامان دینے کا اعلان کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.