عیدالفطر پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں خیبر پختونخواہ آمد متوقع

0

خیبر پختونخواہ حکومت نے تیاریاں مکمل کرلی۔ عید الفطر کے موقع پر صوبے کے سیاحتی مقامات ہزارہ اور ملاکنڈ میں سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس۔ ڈویژنل انتظامیہ ہزارہ اور ملاکنڈ کی جانب سے عید کی چھٹیوں کے دوران انتظامات کے حوالے سے بریفنگ۔ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران سیاحتی اضلاع میں انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، تحصیل میونسپل انتظامیہ، طبی مراکز سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ۔ عیدالفطر کے موقع پر سیاحوں کو سہولیات اور سکیورٹی کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کے انتظامات مکمل، اجلاس کو بریفنگ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات میں تمام کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اسٹیشنز پر موجود رہیں گے، بریفنگ اس سلسلے میں تمام کمشنرز اور آر پی اوز کو تحریری مراسلے جاری کئے گئے ہیں، بریفنگ ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن میں عید کی چھٹیوں کے دوراں پیٹرول اور ڈیزل کے علاوہ اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں دستیابی کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.