باجوڑ پولیس کا عید کے ایام کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب

0

۔مساجد، شاپنگ مالز، بازاروں، تہواروں کے مقامات اور اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی بڑھانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیے گئے۔ہوائی فائرنگ قانونا جرم ہے لہذا ہوائی فائرنگ سے گریز کریں خلاف ورزی کیصورت میں قانونی کارروائی کی جائیگی۔(خار)ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان کی زیر صدارت عید ایام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سرکل ڈی ایس ایس پی، آفس سٹاف اور تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے کہا کہ شاپنگ مالز، عید گاہوں، بازاروں، تفریحی مقامات اور اہم راستوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، کنٹرول روم میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپیشل یونٹ فورس (کیو آر ایف) نفری تعینات کردی گئی ہیں۔ ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو سختی کیساتھ ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے اہم مقامات، مساجد، داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نظر رکھیں اور سڑکوں پر خصوصی ناکے لگائیں مزید آں چاند رات پر ہوائی فائرنگ سختی سے منع ہے جو اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کی عید جیل میں ہوگی۔ اس کے علاوہ شہداء کے گھروں پر خصوصی تحائف بھیجنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ ان کے قبرستان پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائنگے ڈی پی او عبدالصمد خان عید کے روز پولیس چوکیوں پر پولیس سے ملاقاتیں کرینگے اور جوانوں کے ساتھ عید منائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.