پی سی بی نے پہلی پاکستان جونیئر لیگ کی تاریخوں کا اعلان کردیا

0

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے پاکستان جونیئر لیگ کے اپکسپریشن آف انٹریسٹ میں اسپانسرز اور پارٹنرز کی جانب سے بھرپور دلچسپی ظاہر کرنے پر پہلی جونیئر لیگ کی تفصیلات کا اعلان کردیا ہے۔پی سی بی کے مطابق6 شہروں سے منسوب فرنچائز ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ یکم سے 15 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان جونیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔ ہر ڈریسنگ روم میں ایک شہرہ آفاق کرکٹر بحیثیت مینٹور یا کوچ موجود ہوگا۔اس کے علاوہ انڈر 19 کی سطح پر یہ اپنی نوعیت کی پہلی ٹی ٹو ئنٹی لیگ ہوگی جہاں ملکی اور غیر ملکی نوجوان کرکٹرز شرکت کریں گے۔پی سی بی کے مطابق اس منصوبے کے تحت ہر غیرملکی کھلاڑی کو اپنے والدین میں سے کسی ایک کو اپنے ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی۔ اس صورت میں اخراجات ٹورنامنٹ کے منتظمین یا اس کھلاڑی کی فرنچائز برداشت کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.