باجوڑ میں وفاقی محتسب کے کنسلٹنٹ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد۔ وفاقی محکموں کے شکایات کے حوالے سے سول کالونی خار جرگہ ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا جس میں لوگوں اور منتخب کونسلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کنسلٹنٹ بختیار گل، شبیر باچہ، عارف اللہ بھی موجود تھے۔ اعجاز احمد قریشی وفاقی محتسب کی ہدایت کی روشنی میں کنسلٹنٹ بختیار گل نے ضلع باجوڑ میں وفاقی محکموں واپڈہ، نادرا، پاسپورٹ اور دیگر کے حوالے سے عوامی شکایات سنے اور عوام کو شکایات کے ازالے کے طریقے بتائیں۔ حاضرین کو آگاہ کیا گیا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ آپ کو مفت اور آسان انصاف فراہم کرتا ہے۔ عوام کو مطلع کیاگیا کہ براہ راست بذریعہ ڈاک یا آن لائن یا موبائل ایپ کے ذریعے بھی وفاقی محکموں کے خلاف شکایت جمع کرواسکتے ہیں۔ لوگوں نے کھلی کچہری کا خیر مقدم کیا۔