باجوڑ، صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی زیر نگرانی مینہ سکاؤٹس میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا۔
کھلی کچہری میں بریگیڈیئر راؤ عمران سرتاج، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات، ایم این اے گل ظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی عدیل احمد، اور دیگر لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان اور وی سی، این سی کے چیئرمینز اور تحصیلدار ماموند شاہ احمد اور نائب تحصیلدار واڑہ ماموند انور حسین، معاشرہ کی ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے عوام اور علاقہ کے نوجوانان اور علاقائی مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تحصیل ماموند مینہ کے چیئرمینز، علاقائی مشران نوجوانان نے کھلی کچہری میں، ایجوکیشن، محکمہ صحت، سڑکوں،بجلی، منشیات کی روک تھام اور دیگر درپیش علاقائی مسائل کی نشان دہی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے کچھ اہم مسائل کو موقع پر حل کئے گئے اور دیگر مسائل کے بارے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو عوام کی موجودگی میں ھدایات جاری ہوئے جس پر جلد از جلد حل کرنے کی بابت یقین دھانی کی گئی۔
مینہ سکاؤٹس میں کھلی کچہری
You might also like