باجوڑ، بغیر کاغذات موٹر سائیکلوں اور غیر قانونی نمبر پلیٹ گاڑیاں و موٹر سائیکل رکھنے والے مالکان کے خلاف باجوڑ پولیس کی کارروائی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ عبدالصمد خان کے خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ایس ایچ او کمین باچہ نے وی وی ایس ٹیم کے ہمراہ تھانہ سلارزئی کے حدود میں کارروائی کرکے جدید وہیکل ویریفیکشن سسٹم کے مدد سے چوری ڈاکیتی اور ملک بھر میں دوسرے مقدمات میں ملوث بغیر کاغذات موٹر سائیکلوں کی نشاندھی کی اور موقع ہی پر مذکورہ موٹر سائیکلیں قبضہ پولیس کرکے تھانہ سلارزئی میں کھڑے کیں۔ اس کے علاوہ ٹریفک سکواڈ کی ٹیم نے بھی ضلع بھر میں مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندیاں کیں اور غیر قانونی نمبر پلیٹ رکھنے والے گاڑیوں مالکان اور موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کرکے ان سیغیر قانونی نمبر پلیٹ اتارے اور ائندہ کیلئے ان کو محتاط رہنے کی تلقین کی۔
غیرقانونی گاڑیوں کے خلاف پولیس کاروائی
You might also like