باجوڑ ٹھیکہ دار برادری کا وزیر اعلیٰ محمود خان سے ضلع باجوڑ کے ترقیاتی فنڈز فوری طور ریلیز کرنے کا مطالبہ ، فنڈز روک دیئے جانے کے وجہ سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں
ان خیالا کا اظہار باجوڑ ٹھیکہ دار برادری کے صدر انجنیئر محمد صفدر ، حاجی گل کریم خان ، حاجی غوث الرحمان ، محمد عارف سمیت کثیر تعداد میں باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع بلخصوص باجوڑ کے ترقیاتی فنڈز روک دیئے ہیں جس سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔ تمام ترقیاتی کام بند پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند مہینوں میں باجوڑ میں اربوں روپے کے ٹینڈر ہوچکے ہیں لیکن صوبائی حکومت فنڈ ریلیز نہیں کررہی جس سے باجوڑ کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور ترقیاتی کام مذکورہ وقت میں پورا نہیں ہو پاتے۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں قبائلی اضلاع کیلئے اربوں رکھے گئے ہیں مگر یہ رقم باجوڑ کو نہ مل سکی جس کے وجہ سے قبائلی اضلاع میں ترقی کاموں کی رفتار نہیں سست ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی ضلع باجوڑ میں ترقیاتی فنڈ یا تو واپس ہوجاتا ہے یا دوسرے اضلاع کو منتقل کردیا جاتا ہے ۔ اکاونٹ ڈیپارٹمنٹ اس کے لیے الگ اکاونٹ سیکشن دے تاکہ فنڈ دوسرے اضلاع کو منتقل نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جن پراجیکٹس میں فنڈ نہ ہو اس کے ٹینڈر نہ لگائیں۔
باجوڑ کے ترقیاتی فنڈز فوری طور ریلیز کرنے کا مطالبہ
You might also like