باجوڑ سٹوڈنٹس گرینڈ ٹیلنٹ ایوارڈ سرمنی کا انعقاد

0

باجوڑ میں تعلیم کے لحاظ سے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں یہاں اتنی زیادہ قابلیت دیکھ کر تعجب ہوا، لیکن حکومت نے ان کو تعلیم سے ہر ممکن حد تک دیوار سے لگانے کی کوشش کی یہاں پر تعلیم کیلئے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے۔ حکومت قبائلی اضلاع میں تعلیم پر خصوصی توجہ دے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی سینیٹر مشتاق احمد خان نے باجوڑ سٹوڈنٹس کے جانب سے ضلع باجوڑ کے ذہین طلبہ اور عوام میں تعلیم کی اہمیت اور شوق پیدا کرنے کے غرض سے گرینڈ ٹیلنٹ ایوارڈ سرمنی کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے آرگنائزر رحمت اللہ ماموند، عبدالواجد، ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان، مولانا خانزیب، ناظم اعلیٰ حاجی سید بادشاہ، امیر جماعت اسلامی صاحبزادہ ہارون رشید اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں درجنوں طلبہ و طالبات میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے آرگنائزر رحمت اللہ ماموند نے کہا کہ ضلع باجوڑ کے ذہین طلبہ اور عوام میں تعلیم کی اہمیت اور شوق پیدا کرنے کے غرض سے گرینڈ ٹیلنٹ ایوارڈ سرمنی کا انعقاد کیا۔ اس سے قبل ان طلبہ کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ میں سے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں انعامات کی تقسیم کیے تاکہ ان کی تعلیم کے ساتھ شوق پیدا ہو۔ اس سرگرمی کا واحد مقصد باجوڑ کے ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر مشتاق احمد خان نے تقریب کے شرکاء کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کو مسلسل دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہیں دیا گیا۔ موجودہ حکومت نے کرپشن کے تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ میں تعلیم کے لحاظ سے بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں یہاں اتنی زیادہ قابلیت دیکھ کر تعجب ہوا، لیکن حکومت نے ان کو تعلیم سے ہر ممکن حد تک دیوار سے لگانے کی کوشش کی یہاں پر تعلیم کیلئے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے۔ حکومت قبائلی اضلاع میں تعلیم پر خصوصی توجہ دے۔ تاکہ قبائلی اضلاع کے طلبہ دیگر بندوبستی علاقوں کے ساتھ ترقی کے دوڑ میں شامل ہو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.