منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار

0

منشیات فروشوں کیخلاف باجوڑ پولیس کی کارروائی۔ منشیات فروش 9 کلو افیون کیساتھ گرفتار
تفصیلات کے مطابق پولیس چیف خیبرپختونخوا اور ڈی آئی جی ملاکنڈ کے واضح احکامات کے روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی کے سربراہی میں باجوڑ پولیس کا منشیات کیخلاف کاروائیوں کا نہ روکنے والا سلسلہ بدستور جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تھانہ خار کے حدود شنڈئی موڑ میں ایس ایچ او سعید الرحمان تھانہ خار کے نگرانی میں قائم ناکہ بندی کے دوران ایک لڑکا جس کے ہاتھ میں بریکیس تھا اور وہ بس میں سوار ہونے ارہا تھا کو مشکوک پاکر مذکورہ بریکیس کی تلاشی لی جسکے اندر سے 9 کلو افیون برامد کرلی گئی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ علت نمبر 75 بجرم 9D CNSA تھانہ خار میں درج رجسٹرڈ کرکے مذید تفتیش شروع کردی گئی۔واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کے قیادت میں قائم منشیات کے خلاف جاری آپریشن میں بمورخہ 25 نومبر 2022 کو بھی ایس۔ایچ۔او سعید الرحمن نے ایک ملزم سے 1080 گرام چرس قبضہ پولیس کیا تھا اور ملزم کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا تھا۔ کامیاب کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے ایس ایچ او سعید الرحمن کو شاباش دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ اگر پولیس ایمانداری اور دینداری سے اپنے فرائض منصبی کے مطابق کام کریں تو بہت جلد ضلع ہذا کو منشیات جیسے لعنت سے پاک کیا جائے گا۔ انہوں نے جملہ ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایت کی کہ منشیات معاشرے کیلئے ناسور ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔ منشیات کے خلاف اپریشن کو مذید تیز اور فعال بنایا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.