باجوڑ میں خصوصی افراد کا عالمی دن منایاگیا

0

باجوڑ میں خصوصی افراد کا عالمی دن منایاگیا۔ ہلال احمر باجوڑ کے زیر اہتمام باجوڑ میں خصوصی افراد کے عالمی دن کے مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیر خان، سکندر زیب خان، صاحبزادہ ہارون رشید، باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ تھے۔ اس موقع پر تنظیم بحالی معذوران باجوڑ کے حضرت ولی شاہ، انجمن بحالی معذوران بختور جان، تحصیل خان اور دیگر رضاکاروں کیساتھ ساتھ خصوصی افراد کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھیں۔ تنظیم بحالی معذوران کے جانب سے نیوسبزی منڈی خار میں جبکہ پاکستان ہلال احمر باجوڑ برانچ کے تعاون سے انجمن بحالی معذوران کے جانب خار گراونڈ میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ تنظیم بحالی معذوران تقریب میں الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئی۔ انجمن بحالی معذوران کے زیر اہتمام تقریب میں ہلال احمر کے تعاون سے وہیل چیئر تقسیم کیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خصوصی افراد کے مسائل پر روشنی ڈالی اورکہا کہ باجو ڑمیں 8ہزار خصوصی افراد کیلئے کوئی سپیشل ایجوکیشن کمپلکس موجود نہیں ہیں۔انہوں نے حکومت وقت سے خصوصی افراد کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نصیر خان اور سکندر زیب خان، ہلال احمر کے ڈسٹرکٹ آفیسر شاہ خالد خان نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے۔ ان کے بحالی، ان کو عزت کا مقام دینا اور ان کے مسائل کا حل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہیں۔تقریب کے موقع پر خصوصی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع باجو ڑمیں خصوصی افراد کیلئے منظور کی گئی اسپیشل ایجوکیشن کمپلکس پر کام کا آغاز کیاجائے، وزیر اعلیٰ کے اعلان کے مطابق سرکاری ملازمتوں میں 4 فیصد کوٹہ دیاجائے،محکمہ تعلیم باجوڑ میں عدالتی فیصلے کے مطابق خصوصی افراد کو بھرتی کیاجائے، مفت تعلیم کا بندوبست کرنے، قومی و صوبائی اسمبلی میں خصوصی افراد کیلئے نشستیں دی جائیں، سویٹ ہوم کے طرز پر پاگل افراد کیلئے پاگل خانے کی قیام، 2014میں گورنر کی جانب سے اعلان کردہ ایک کروڑ روپے ریلیز کرنے سمیت دیگر مطالبات شامل تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.