پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

0

ضلع باجوڑ میں Ucs 11 میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح
ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیر خان اور تحصیل چیئرمین حاجی سید بادشاہ نے ڈی سی آفس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کرلیا۔ پولیو کے افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل کمال، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حمایت اللہ، ڈی ایچ سی ایس او رفیق احمد اور دیگر ہیلتھ سٹاف بھی موجود تھے۔ اس حوالے سے حوالے سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی سربراہی میں ڈی سی آفس میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ افسران، محکمہ صحت،ایجوکیشن, پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان اور نمائیندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن نے ضلع باجوڑ میں مخصوص علاقوں میں 5 دسمبر 2022 سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے متعلق تفصیلی بریفننگ دی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع باجوڑ میں 5 دسمبر سے 11 UCs میں پولیو مہم کا آغاز ہورہاہے اس سلسلے میں ضلع باجوڑ کے مخصوص علاقوں میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کو قطرے پلائیں جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے محکمہ صحت سمیت متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے سب ہی اپنا کردار ادا کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.