باجوڑ، پولیو مہم کو کامیاب بنانے اور امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے کی خاطر مختلف تھانہ جات کے حدود میں ناکہ بندیاں اور سرچ آپریشن
تفصیلات کے مطابق حالیہ جاری پولیو مہم اور امن وامان کے موجودہ صورتحال کے حوالے سے پولیس چیف خیبرپختونخوا اور ریجنل پولیس آفیسر ملا کنڈ سجاد خان کے واضح احکامات کے روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی کے قیادت اور براہ راست نگرانی میں پولیس جوانوں نے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کے حدود میں ناکہ بندیاں لگا رکھی ہیں جہاں پر مختلف گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل امدورفت کرنے والے افراد کی جامع تلاشی لی جارہی ہیں اور مشکوک گاڑیوں اور افراد پر کڑی نظر رکھی گئیں ہیں۔ سرچ آپریشن کا مقصد معاشرے میں امن و امان کی فضاء قائم رکھنا، جرائم پیشہ عناصر،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اور دوسرے ملک دشمن اور سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کا خاتمہ کرنا ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ کے مطابق ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ شروع کی گئی ہیں جوکہ غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔ تاکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے عوام کی جان ومال اور آبرو کے حفاظت کو یقینی بنایا جا سکیں۔
باجوڑ پولیس کی ناکہ بندیاں اورسرچ آپریشن
You might also like