باجوڑ، عنایت کلے بازار کے صدر عمران ماہر کے جانب سے ضلعی افسران کیلئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عمران ماہر کے جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں ڈی سی باجوڑ فہد وزیر, ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شوکت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان، ٹی ایم او فیاض خان، اے اے سی ثنائاللہ، سٹینو ریاض خان سمیت تمام ضلعی انتظامیہ کے آفسران نے شرکت کی۔ عشائیہ میں عنایت کلے بازار کے کابینہ ممبران محمد رحمان، حاجی شاہی خان، اکرم خان، حاجی شاہ محمد، زاہد خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع عنایت کلے بازار صدر عمران ماہر نے کہا کہ تاجر برادری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل تعاون کررہی ہے اور تاجر برادری کے مسائل کے حل میں انتظامیہ سے تعاون کا مطالبہ کرتی ہے۔ انہوں نے بازار کے چیدہ چیدہ مسائل سے افسران کو آگاہ کیا۔ ڈی سی باجوڑ فہد وزیر نے تاجر برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور بازار کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کیا۔