باجوڑ، ڈی پی او باجوڑ کا ضلع بھر میں سود خوروں کے خلاف آپریشن کا اعلان، ہر قسم کے سودی کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف پرچے کاٹے جائیں گے۔ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او شوکت علی نے اپنے پہلے پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیگر جرائم کے ساتھ ساتھ سودی کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ انہوں نے کھل کھلا اعلان کیا کہ ڈی پی او کے نگرانی میں ضلع بھرکے ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی نگرانی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر انہیں کاروائیاں کرنے اور رپورٹ پیش کرنیکا حکم دیاگیا ہے حکام کے مطابق سودی کاروبارمیں ملوث عناصرکیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام نے ڈی پی او کے اس اقدام کا شاندار الفاظ میں خیرمقدم کیا۔ اور امید ظاہر کی کہ ڈی پی او کے قیادت میں باجوڑ اس ناسور سے پاک ہوجائے گا۔