باجوڑ پولیس کی کارروائی۔ راہزنی میں ملوث خطرناک گینگ گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی کے ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ خار سعید الرحمن نے گزشتہ روز ایک شہری مسمی وحید اللہ ولد سلطان سکنہ سڑہ مینہ علیزو کے رپورٹ جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ تین نامعلوم نقاب پوش نے مجھ سے بمقام سڑہ مینہ علیزو میں ایک عدد موٹر سائیکل، موبائل اور نقد رقم چھین کر فرار ہوئے۔ رپورٹ موصول ہوکر ایس ایچ او تھانہ خار سعید الرحمن نے ناکہ بندی کر کے مخبر خاص کے اطلاع پر کارروائی کرکے مذکورہ نامعلوم ملزمان مسمیان سراج ولد گلات خان، نورداد ولد گلات خان اور شاہداللہ ولد سلطان محمد کو 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں بمعہ دو عدد موٹر سائیکل، موبائل، ایک عدد پستول اور نقد رقم سمیت گرفتار کر کے ان کے خلاف 392، 34 ت، پ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تھانہ حوالات میں بند کردی گئی۔ ملزمان سے مذید وارداتوں کے بارے میں مذید تفتیش شروع کی گئی ہے۔یاد رہے کہ مذکورہ گروہ اسلحہ کے نوک پر شہریوں سے موبائل فونز، موٹر سائیکل اور نقد رقم چھیننے میں ملوث تھیں اور جن کیخلاف سوشل میڈیا پر عوام الناس کے طرف سے بھی مسلسل شکایات اپلوڈ ہوتے جارہے تھے۔ مذکورہ گروہ شہریوں کیساتھ ساتھ پولیس کیلئے بھی درد سر بنے ہوئے تھے۔ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او سعید الرحمن نے منشیات فروش مسمی شاعر رحمان ولد شیر اعظم کو 210 گرام چرس کیساتھ گرفتار کرکے ان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ تھانہ خار میں درج رجسٹرڈ کیا گیا۔