جمعیت علماء اسلام ضلع باجوڑ کے زیر اہتمام تحصیل برنگ میں گرینڈ شمولیتی پروگرام منعقد ہوا پروگرام میں علاقے کے نوجوانوں اور درجنوں افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر اپنے خاندانوں کیساتھ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کیا۔جے یو آئی باجوڑ امیر مولانا عبد الرشید نے اس موقع پر کہا کہ جمعیت علماء اسلام پاکستان صحیح معنوں میں ایک مذہبی اسلامی جمہوری سیاسی پارٹی ہے جس کی عوامی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دوسری جماعتوں کے کارکنان اپنی پارٹیاں چھوڑ کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کر رہے ہیں۔ سیاسی کارکنوں اور عوام کا جمعیت علماء اسلام اور اس کی قیادت پر اعتماد بڑھ رہا ہے، دوسری جماعتوں کے کارکنان کی جی یو آئی میں شمولیت اس اعتماد کا مظہر ہے اور ان شاء اللہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جی یو آئی لوگوں کے اس اعتماد پر پورا اترے گی۔اس موقع پر جی یو آئی PK19 رہنما عمران ماہر، نعیم جان، سمیع سواتی، وی سی چیئرمین امجد خان، برنگ امیر مولانا ظہور خان بہی موجود تھے۔