باجوڑ، موجودہ حالات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی کا تھانہ سلارزئی کے حدود میں واقع مختلف علاقوں کا دورہ۔ پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے میں موجود پولیس چوکیوں کا بھی سیکیورٹی اڈٹ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیر خان، سرکل ڈی ایس پی نعمت اللہ خان اور انچارج احسان اللہ کے ہمراہ راغگان بازار، راغگان ڈیم، پشت بازار اور پاک افغان سرحد سے ملحقہ علاقے کا دورہ کیا اور وہاں پر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تھانہ سلارزئی کے حدود میں واقع پاک افغان بارڈر سے ملحقہ علاقے میں موجود مختلف پولیس چوکیوں کا سیکیورٹی اڈٹ بھی کیا۔ اڈٹ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس چوکیوں کے اردگرد ماحول، وہاں پر موجود سنتری پوشوں اور پورے علاقے کے سیکیورٹی کا بذات خود تفصیلی معائنہ کیا۔ ضلعی پولیس سربراہ نے حالات کے پیش نظر جملہ چوکیات کوایمونیشن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے کوت انچارج احسان اللہ کو احکامات جاری کیں۔ دوران گفتگو ضلعی پولیس سربراہ نے شرپسند عناصر کے جانب سے ممکنہ خطرات کے بارے میں پولیس افیسرز و جوانوں کو آگاہ کیا اور ان خطرات سے نمٹنے کیلئے تفصیلی طور پر سمجھایا۔ انہوں نے مذید کہا کہ شرپسند عناصر کسی بھی وقت اور کسی بھی پولیس پوسٹ پر مختلف قسم کے حربے استعمال کرکے حملہ کرسکتا ہے۔ جسکی لیے پولیس جوانوں کو ہر وقت تیار اور چوکس رہنا ہوگا۔ ڈیوٹی کے دوران معمولی سی غفلت خدا نخواستہ ہمیں بھاری نقصان دے سکتا ہے۔ لہذا اپنے تھانوں اور چوکیوں کے اردگرد ماحول کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے۔ تھانہ جات/ چوکیات کو انے والے سائلین سمیت علاقے میں موجود مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل وحرکت پر کڑی اور گہری نظر رکھا جائے۔ دوران ڈیوٹی اپنے حفاظت کیلئے تمام حفاظتی سازو سامان بلٹ پروف جیکٹ، ہلمٹ وغیرہ کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ اسانی سے کیا جائے۔