باجوڑ ، ایم این اے گل ظفر خان کا گڑیگال 1 کلومیٹر ، خرکی ٹو آنگہ 2 کلومیٹر ڈمبرہ ٹو مٹاکہ ایک کلومیٹر ،بلیک ٹاپنگ روڈز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں حاجی رحیم داد ، وی سی لوئی خرکے چیئرمین فاروق ماموندزئی ، ڈبر وی سی 36 کے چیئر مین حاجی نعمت اللہ ، سلمان کمال خان اور پارٹی کارکنان اور عہدیداران موجود تھے یاد رہے کہ باجوڑ کے 75سالہ تاریخ میں پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں جس کے سیاسی مخالفین بھی معترف ہیں، انشاءاللہ اگلا دور بھی پی ٹی آئی کا ہوگا جس میں باجوڑ اور سابقہ فاٹا کے محرومیوں کو مزید کم کرنے کی کوشش کی جائے گی اور ترقی کا سفر جاری رکھنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائیں جائیں گے