وزیراعظم شہباز شریف آج دوروزہ دورہ متحدہ عرب امارات پر روانہ ہونگے

0

اپنے دو روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے اماراتی تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔اپنے دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے اور امارات میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے مواقع پیدا کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔دونوں رہنما علاقائی اور عالمی امور کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔وزیراعظم پاکستان متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم، نائب صدر اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المختوم سے بھی ملاقات کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.