مفت آٹے کی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ڈی سی باجوڑ

0

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کا ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر باجوڑ، ایس ڈی او واپڈا، منیجر تمام فلور ملز باجوڑ کے ساتھ ڈی سی آفس میں رمضان المبارک مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نصیر خان، ڈی ایف سی باجوڑ، اور باجوڑ فلور ملز ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے فلور ملز ایسوسی ایشن کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ مفت آٹے کی معیار وزن پر کوء سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ بجلی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ایس ڈی او واپڈا کو ہدایت جاری کی کہ ضلع باجوڑ کے تمام فلور ملز کو بجلی کی فراہمی اور بجلی کی دورانیہ بڑھانے اور ضلع باجوڑ کے تمام علاقوں کو شیڈول کے مطابق یکساں بجلی فراہمی کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.