23 مئی سے لاپتہ 2 نوجوانوں کے قتل کا معمہ حل

0

باجوڑ، جدید ٹیکنالوجی کے مدد سے ضلعی پولیس کی ایک اور کامیاب تفتیش۔ تھانہ خار پولیس ٹیم کے کوششوں سے23 مئی سے لاپتہ برترس کے 2 نوجوانوں کا معمہ حل۔ لاشیں برآمد۔ قتل میں ملوث ایک خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار۔ مقدمہ درج۔ مزید تفتیش جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان کے ہدایت پر تھانہ خار پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے مدد سے 23 مئی سے لاپتہ دو دوستوں کا معمہ حل کردیا۔ 25 مئی کو سید باچا سکنہ برترس کے طرف سے درج کردہ گمشدگی کی رپورٹ جسمیں انکا کہنا تھا کہ انکا بھائی عبداللہ اور پڑوسی نسیم اللہ پچھلے دو دنوں سے گھر خود سے غائب ہیں اور انکے زیر استعمال نمبرات بھی بند آرہے ہیں۔ رپورٹ موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان نے رپورٹ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سراغ لگانے کیلئے ایس پی انویسٹیگیشن باجوڑ نوید اقبال کے زیر نگرانی پولیس کی خصوصی انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دیا تھا جسمیں سرکل ڈی ایس پی سمیت ایس ایچ او تھانہ خار سعید الرحمن، تھانہ خار اور انچارج لیب شامل تھے نے دن رات مسلسل سخت محنت کرکے جدید سائنسی آلات کے مدد سے ایک مشتبہ شخص مسمی تاجبر خان سکنہ بنجیر کو شامل تفتیش کیاگیا۔ دوران تفتیش انہوں نے دونوں گمشدہ لڑکوں کے قتل ہونے کا انکشاف کیا کہ انہوں نے ہی دونوں کو قتل کرکے انکے لاشیں پہاڑ میں موجود جھاڑیوں میں گرا دی ہیں۔ اعتراف جرم کے بعد پولیس نے قتل میں ملوث انکے دیگر شریک ملزمان مسماہ ”ہ” اور مسمی وکیل خان کو بھی فوراً گرفتار کرکے ملزمان ہی کی نشاندہی پر بلا خر گمشدہ دونوں لڑکوں کے لاشیں دور افتادہ علاقہ بیگلے سالارزئی کے ایک انتہائی خفیہ مقام سے برآمد کر لی گئی۔ تمام تر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقتولین کے لاشیں انکے ورثاء کے حوالے کی گئی ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے واردات کے متعلق اصل وجوہات جانچنے کیلئے مذید تفتیش شروع کیا گیا ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولین کے موت کی وجہ عناد زن ہے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ساتھ ہی پولیس تفتیشی ٹیم نے مقتولین کی موبائلز فون، موٹر سائیکل اور جائے وقوعہ سے دیگر اہم شواہد بھی اکٹھے کرکے اپنے قبضے میں لی ہیں۔ جن کے مدد سے انشاء اللہ جلد ہی اصل حقائق سامنے اجا ئینگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.