کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کا دورہ باجوڑ

0

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ضلع باجوڑ میں التواء کا شکار ہونیوالے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جلد ریلیز کی جائیگی ، ہماری کوشش ہوگی کہ باجوڑ کو ملاکنڈ ڈویژن اور ضم اضلاع دونوں کے مراعات مل جائیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز ضلع باجوڑ کے ایک روزہ دورے کے موقع پر سول کالونی خار میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب اور تمام محکموں کے سربراہان کیساتھ میٹنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ انورالحق ، ڈسٹرکٹ پولیس اۤفیسر باجوڑ نذیر خان ، سابق گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان ، سینیٹر ہدایت اللہ خان ، سابق ایم این اے شہاب الدین خان ، باجوڑ کے ترکھانی واتمانخیل قبائل کے مشران ، سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور وی سی چیئرمینان نے بھی شرکت کی۔ کھلی کچہری کے موقع پر باجوڑ کے سیاسی وقومی مشران نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو باجوڑ کے مسائل سے اۤگاہ کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ فنڈز کی بندش سے روکنے والے منصوبوں کو فنڈز جاری کی جائے تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہو ، ژالہ باری سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ کیا جائے ، پاک افغان تجارتی راستوں کو کھولنے سمیت دیگر مطالبات شامل تھے ۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے کہا کہ مجھے ان مسائل کا احساس ہے اور ان کو متعلقہ فورمز پر پیش کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس استثنیٰ کے معاملے پر میں اپنے لوگوں کیلئے وکیل کا کردار ادا کرونگا اور انشاء اللہ ٹیکس استثنیٰ میں توسیع دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے جلد فنڈز ریلیز کی جائیگی۔ اس سے قبل تمام محکموں کے سربراہان کیساتھ میٹنگ کے موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان کو باجوڑ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ سرکاری محکموں کے سربراہان سے اپنے خطاب میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے کہا کہ محکموں میں سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائیں اور غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی ۔ سرکاری اہلکار محدود وسائل میں عوام کو اپنے خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں اور عوام کے خادم بن کر کام کریں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے دورے کے موقع پر پودا لگاکر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا ۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے قدرتی اۤفات کیوجہ سے فوت ہونیوالے افراد کے لواحقین ، زخمیوں اور قدرتی اۤفات کیوجہ سے متاثر ہونیوالے گھروں کے مالکان میں معاوضوں کے امدادی چیکس بھی تقسیم کی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.