قبائلی علاقوں میں زراعت کی ترقی، خوشحالی اور فروغ کیلئے کوشاں ہے۔

0

باجوڑ۔قبائلی علاقوں میں زراعت کی ترقی، خوشحالی اور فروغ کیلئے کوشاں ہے۔باجوڑ میں ورلڈ بینک پراجیکٹ کے افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت اور پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد طاہر کا خطاب۔زراعت کے فروغ اور ترقی سے ملک ہی میں روزگار اور کاروبار کے مواقع میلنگے۔اس جامعہ منصوبے اور پروگرام سے زمینداروں کیلئے مشینری کی فراہمی، جدید ماحول دوست زرعی ٹیکنالوجیز،ٹنل فارمنگ اور ورٹیکل نیٹ فارمنگ کو فروغ ملے گا۔ محمد طاہر۔پروگرام کا بنیادی مقصد زمینداروں کو آگاہی اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ سے فصلوں کے پیداواری صلاحیت بڑھانا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل قبائلی اضلاع مراد علی خان۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری اور پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد طاہر، ڈپٹی کمشنر باجوڑ انور الحق، ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت قبائلی اضلاع مراد علی خان، ایگری بزنس آفیسر اور فینانس سپیشلسٹ نثار محمد، ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ سید عقیل شاہ۔ ورلڈ بینک اور دیگر محکموں کے اہلکار، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر باجوڑ محمد سعید اور زراعت آفیسر ڈاکٹر سبحان الدین بھی موجود تھیں،افتتاحی تقریب میں کسانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پروگرام کو چار چاند لگایا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ضم شدہ اضلاع میں کسانوں کے سہولت اور زراعت کے فروغ، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور علاقائی ترقی کیلئے جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کی فراہمی کا وعدہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت زمینداروں کی تربیت کے ساتھ ساتھ، زراعت میں آسانیاں پیدا کرنا تاکہ جدید ٹیکنالوجیز سے زیادہ فائدہ اور پیداوار حاصل کرسکیں۔پروگرام کے اختتام پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ایڈیشنل سیکرٹری زراعت محمد طاہر اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ انور الحق نے پھلدار پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.