ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے لیے پرائس ریویو کمیٹی میٹنگ کا انعقاد ہوا۔میٹنگ میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون شاہ نواز خان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو محمد ریاض، ڈائریکٹر لائیو سٹاک باجوڑ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول باجوڑ،دیگر متعلقہ افسران، نمائندہ باجوڑ پولیس ڈی سی پی ہیڈکوارٹر سہیل سالار ، ڈی ایس پی قابل شاہ انچارج ٹریفک پولیس باجوڑ، تمام بازاروں کے صدور، قصائیوں اور دیگر تاجران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور نئی قیمتیں مقرر کرنے کیلیے تجاویز پیش کی گئی۔اور بعض اشیائے خوردونوش کے ریٹس پرائس ریویو کمیٹی کی باہمی مشاورت سے مقرر کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ تمام تاجر پرائس ریویو کمیٹی کے فیصلوں اور مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جاسکے۔
رمضان میں عوام کو بہتر ریلیف دی جائے گی۔ ڈی سی باجوڑ
You might also like