باجوڑ۔ ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے ای ڈومیسائل کا آغاز کردیااب گھر بیٹھے ای ڈومیسائل کے لئے اپلائی کیا جاسکتاہے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوارالحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل باجوڑ علی رضا اور فول کل پرسن ڈی سی آفس باجوڑ عبدالجبار خان نے پہلا ای ڈومیسائل جاری کیا اورآن لائن ای ڈومیسائل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس مو قع پرڈپٹی کمشنر باجوڑ نے کہاکہ تحصیل سطح پر ڈومیسائل کے اجراء سے طالب علموں سمیت عوام کی سفری اور معاشی مشکلات کم ہونگے وقت اور پیسے کی بچت کے ساتھ سا تھ لوگوں کو گھر کی دہلیز پر ہی ای ڈومیسائل ملے گا۔حکومت خیبر پختونخواہوم اینڈ ٹرائیبل افئیرز ڈیپارٹمنٹ اور آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے ای ڈومیسائل کا اجراء کیا گیا ہے۔ای ڈومیسائل سے اب عوام گھر بیٹھے ڈومیسائل کے لئے اپلائی کر سکیں گے اورای ڈومیسائل حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے طالب علموں و دیگر درخواست گزاروں کے وقت کی بچت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی متعلقہ تحصیل میں ضروری کاروائی کو جلد مکمل کرنے کے بعد ای ڈومیسائل کے اجرا کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ڈومیسائل کے حصول کے لیے کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئیں۔