بارشوں سے شہید ہونے والے افراد کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم

0

باجوڑ۔ حالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کے وجہ سے شہید ہونے والے افراد کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم
تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 19 ڈاکٹر حمید ، ایم پی کے حلقہ پی کے 20 انور زیب خان اور حلقہ پی کے 21 ایم پی اے انجنیئر اجمل خان کے نمائندہ اور سابق ایم این اے گل داد خان کے فرزند اشفاق کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے ڈی سی آفس میں حالیہ بارشوں اور قدرتی آفات کی وجہ سے شہید ہونے والے افراد کی ورثاء کو 10 ، 10 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ حمزہ ظہور، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر PADMA بھی موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.