رمضان المبارک کے تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

0

رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے ڈی سی کے زیر اہتمام میٹنگ کا انعقاد ، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوا۔ میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (F&P) حمزہ ظہور، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئ عدیل احمد ستار،نمائندہ باجوڑ پولیس ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر باجوڑ، محکمہ زراعت ، لائیو سٹاک، ٹی ایم او خار ، جملہ تحصیلداران،ڈی ایف سی باجوڑ، سپیشل برانچ، اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان اور نمائندوں نے شرکت کی۔ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے واضح احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے انتظامی افسران، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کو رمضان المبارک آمد کے حوالے سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی کنٹرول پر عملدرآمد، دستیابی بازاروں میں رمضان سستا بازار ایسٹبلشمنٹ، ٹریفک پلان پر عملدرآمد، روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی کا وزٹ، ہسپتال میں مریضوں کے لیے رمضان دسترخوان، صفائی ستھرائی ،ٹریفک پلان پر عملدرآمد اور لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کو دودھ اور قصائیوں کی نرخ نامے حوالہ کرنے اور دیگر امور پر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے انتظامی افسران اور تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان کو سختی سے احکامات جاری کیے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.