باجوڑ۔ ماموند پبلک ہائی سکول سیوئی ماموند میں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد
باجوڑ تحصیل ماموند کے علاقے سیوئی میں واقع ماموند پبلک ہائی سکول سیوئی ماموند میں یوم والدین کے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرین زادہ تھے۔ تقریب میں ماموند پبلک ہائی سکول کے ڈائریکٹر نور خان ، پرنسپل ایاز خان ، ملک معشوق خان ، گورنمنٹ مڈل سکول تنی کے ہیڈ ماسٹر حاجی بخت منیر ، ملک مضروف ، سنیئر صحافی طاہر خان درانی ، حاجی عبدالرحمان ، چیئرمین محسن خان ، سکول کے طلبہ اساتذہ اور علاقے کے معززین کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پرائیویٹ سکول باجوڑ جیسے پسماندہ علاقے میں تعلیم کے باب میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں، اور سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ باجوڑ میں پرائیویٹ سکولوں کا کردار بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ممتاز ماہر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرین زادہ نے کہا کہ تعلیم ہی معاشرے میں تبدیلی کا ضامن ہے ایک لکھا پڑھا نوجوان ہی معاشرے میں تبدیلی کا ضامن ثابت ہوسکتا ہے تعلیم ایک روشنی ہے باجوڑ جہاں تعلیم کے میدان میں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ایسی ادارے کارگردی میں ایک مثال ہے ہمیں تعلیمی اداروں کے ساتھ معاونت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماموند پبلک ہائی سکول کے انتظامیہ طلبہ اور سٹاف سب ہی قابل ستائش ہیں ، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ باجوڑ ، ماموند پبلک سکول کو ریکگنائزیشن سرٹیفکیٹ جاری کرے گے جو کہ ضلع بھر میں اولین ادارہ بن جائے گا اس کے علاوہ ماموند میں تعلیم اور تعلیمی اداروں کے ترقی میں ہم اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ماموند پبلک سکول میں یوم والدین کی تقریب کا انعقاد
You might also like