تفصیلات کے مطابق خلوزو فلاحی کمیٹی ( رجسٹرڈ) کے جانب سے رمضان المبارک کے آغاز پر کمیٹی رجسٹرڈ مستحق خاندانوں بشمول بیواؤں یتیموں، معذوروں، مستقل مریضوں اور دیگر غربت کے ستائے کم آمدنی والے خاندانوں میں سے ابتدائی 151 خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر خلوزو فلاحی کمیٹی ( رجسٹرڈ) کے چیئرمین ملک شاہ ولی خان ماموند ، سیکرٹری ڈاکٹر عالمگیر ، کابینہ ممبران حاجی شمس الدین اور دیگر موجود تھے۔ خلوزو فلاحی کمیٹی ( رجسٹرڈ) کے ترجمان ڈاکٹر عالمگیر نے بتایا کہ ہر ایک رمضان راشن پیکج میں تقریباً ٹوٹل 40 کلو کا راشن شامل ہے جو 20کلو آٹا، 5 لیٹر آئیل، 5 کلو چینی، 2 کلو دال چنا، 2 کلو طوطی ماش دال 5 کلو چاول، ، 1/2کلو پتی اور دیگر خوردنی اشیاء شامل ہیں اور ہم رمضان المبارک کے دوران مزید پیکجز بھی تقسیم کریں گے ۔