باجوڑ۔خادم ویلفیئر آرگنائزیشن ضلع باجوڑ کی طرف سے ماہ رمضان کی اس بابرکت مہینے میں 19 مستحق خاندانوں میں فوڈز پیکجز تقسیم کر دی گئی، پیکج میں چاول،آٹا،گھی،چینی،دال،کجور،اور چائے کی پتی شامل تھے اس موقع پر خادم ویلفیئر آرگنائزیشن کی ٹیم نے آئندہ کیلئے مزید تعاون کا ارادہ کرتے ہوئے آخر میں تمام تعاون کرنے والے لوگوں کیلئے خصوصی دعا کی آور لوگوں کو گھر گھر پیکج پہنچایا۔ خادم ویلفیئر آرگنائزیشن ضلع باجوڑ کے روح رواں عمر سعید ماموند نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ ہمارے قرب وجوار میں موجود غریب و لاچار افراد کو رمضان کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ہم مزید پیکچز بھی تقسیم کریں گے۔