باجوڑ ، تحصیل ماموند ، افغانستان سے ملحقہ علاقے کٹکوٹ سے افغانستان کے جانب غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرتے ہوئے ایک نوجوان سردی کے باعث برف میں پھنس کر جان بحق ، لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کے مطابق احمد ولد سرور خان کی لاش کیٹکوٹ ھدنگو کے مقام سے ملی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسمی احمد ، افغانستان جانے کے لئے غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرتے ہوئے بارڈر سے تین کلومیٹر پیچھے برف اور ٹھنڈ کی وجہ سے مردہ پایا گیا۔ خار دار کے باعث افغانستان بارڈر کو کراس کرنا ناممکن ہوچکا ہے جس کے وجہ سے غیر قانونی طور پر جانے والے افراد خراب موسم کے باعث راستے میں شدید مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں۔