ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنرخار محب اللہ خان یوسفزئی نے سب ڈویژن خار کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا. روز مرہ استعمال کے اشیاء کےنرخنامے ،معیار ،مقدار اور صفائی کو چیک کیا.کارروائی کی دوران 3 قصائیوں کو سرکاری نرخنامہ سے تجاوز کرتے ہوئے گرفتار کر لیا جن پر پندرہ ہزار روپے/15000 جرمانہ عائد کرکے باقاعدہ ضمانت پر رہا کر دیا. دوران انسپکشن، عام دوکانداروں کو بالعموم اور قصائیوں کو بالخصوص متنبہ کیاگیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں گرانفروشی سے گریز کریں بصورت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیں گی اور پھر کسی بھی شخص کا کوئی عذر قبول نہیں ہوگا.