انجمن بحالی معذوران کی جانب سے ٹی ایم اے کی غنڈی گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، خار منڈہ روڈ بلاک۔ ٹی ایم اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد نے ٹی ایم اے کے دفتر کے حدود میں گیٹ نصب کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے خار کی جانب سے باجوڑ بحالی معذوران کے دفتر سے گیٹ اُکھاڑ کر لے گئے۔ اس حوالے سے باجوڑ کےمعذوران نے اپنے دفتر کے سامنے خار منڈہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اور مطالبہ کیا کہ گیٹ کو دوبارہ نصب کیا جائے ۔
دوسری جانب ٹی ایم اے خار کے ترجمان کا موقف ہے کہ مسمی بختور جان صدر انجمن بحالی معذوران نے دفتر TMA خار کا تعمیر کردہ دیوار کو جو کہ دفتر کو محفوظ بنانے کیلئے تعمیر کیا گیا تھا بلا اجازت گرا کر اس میں دروازہ لگایا تو دوسری طرف دفتر کے اندر دیوار تعمیر کیا جو کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور سرکاری املاک پر قبضہ کرنے کی کوشش ہیں۔ مزید یہ کہ مذکورہ دیوار کی تعمیر پر ٹی ایم اے نے لاکھوں روپے خرچ کی ہیں تا کہ موجودہ حالات کی تناظر میں سرکاری املاک اور عملے کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ لیکن مذکورہ شخص جو کہ ایک غیر سرکاری ، NGO چلارہے ہیں اور سر کاری املاک کو قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں نے غیر قانونی طور پر سرکاری دیور گرا کر ایک طرف سرکاری املاک تو دوسرے طرف موجودہ حالات کی تناظر میں عملے کی جانوں کو خطرہ لاحق کر دیا۔ جس کے وجہ سے ٹی ایم اے کے دیوار میں نصب کیا گیا گیٹ ہٹایا گیا ہے ۔
انجمن بحالی معذوران کا احتجاجی مظاہرہ
You might also like