سابقہ گورنر شوکت اللہ خان کے ساتھ آر کے زید گروپ کی ملاقات

0

باجوڑ۔سابقہ گورنر خیبر پختونخوا انجینئر شوکت اللہ خان کے ساتھ آر کے زیڈ وفد کی ملاقات۔وفد نے ایجنڈے کے مطابق سابقہ گورنر شوکت اللہ خان کو بتایا کہ شہید ریحان زیب خان کی دلی خواہش تھی۔کہ وہ قوم کی حقیقی معنوں میں نمائندگی کرکے پرامن اور خوشحال باجوڑ کو پروان چڑھا سکیں۔وفد کے شرکاء چیئرمین مبارک زیب خان، سینئر صحافی سجاد کارواں،میاں حبیب گل، واجد اقبال ودیگر نے اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے ضمنی الیکشن باجوڑ کے تمام سیاسی جماعتیں غیر مشروط طور پر شہید ریحان زیب خان کے بھائی مبارک زیب خان کے حق میں دستبردار ہو جائیں۔تاکہ شہید کے خاندان کو انصاف اور دلی سکون مل سکیں۔وفد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس وقت ضلع بھر میں ہر خاص و عام شہید ریحان زیب خان کے خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیلئے بھر سپورٹ اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اس لئے عوامی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتیں بشمول آزاد امیدوار مبارک زیب خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کریں۔سابقہ گورنر انجینئر شوکت اللہ خان نے وفد کے شرکاء کو یقین دلایا کہ ہم سب شہید کے خاندان کے ساتھ غم کے اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔انشائاللہ شہید کے خاندان کے دلجوئی اور عوامی خواہشات کے تکمیل کیلئے بہت جلد ہمارا خاندان حتمی فیصلہ کریگا۔جس پر وفد کے شرکاء نے سابقہ گورنر شوکت اللہ خان کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.