ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی زیر صدارت ضمنی الیکشن NA8 اور PK22 ضمنی انتخابات 2024 سیاسی جماعتوں اور سیاسی اجتماعات کےلئے کوڈ آف کنڈکٹ کے حوالے سے ڈی سی کانفرنس روم میں میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کاشف ذوالفقار، رپریزنٹیٹوالیکشن کمشنر باجوڑ متعلقہ محکموں کے افسران اور ضلع باجوڑ NA8 اور Pk22 کے تمام سیاسی جماعتوں کے صدور اور جنرل سیکرٹری نے شرکت کی، میٹنگ میں ضلع باجوڑ کے سیاسی جماعتوں اور سیاسی اجتماعات کے لئے ضابطہ اخلاق/کوڈ آف کنڈکٹ، سیکیورٹی گائیڈ لائنز اور دیگر امور جو کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا نے جاری کی ہے، پر تفصیلی بحث زیر غور لائی گئی۔ میٹنگ کے اختتام پر ملک کی سلامتی و بقا اور ضلع باجوڑ میں آمن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔