باجوڑ میں بڑے پیمانے پر پوست کی فصل تلف کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں موجود پوست کے فصل کے خاتمے کیلئے ضلعی پولیس جوانوں کا ضلعی انتظامیہ کی ہمراہ تلفی کا عمل شروع کردیاگیاہے اورپہلے روز بڑے پیمانے پر پوست کے فصل تلف کردی گئی۔ اۤئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور ڈی۔ائی۔جی ملاکنڈ محمد علی خان کی واضح احکامات کے روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد کی قیادت اور براہ راست نگرانی میں ضلعی پولیس جوانوں نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ پوست/ کوکنار کے فصل کی تلفی کا عمل شروع کردیا۔ اس سلسلے میں سرکل ڈی۔ایس۔پی عبدالعزیز اور ایس۔ایچ۔او تھانہ برنگ احسان اللہ بمعہ دیگر پولیس نفری نے علاقہ اصیل ترغاو برنگ میں علاقہ مکینوں سے کامیاب مذاکرات کرکے پوست/ کوکنار فصل کی ایک بڑی مقدار کو رضاکارانہ طور پر تلف کردیا۔ اس موقع پر تحصیلدار برنگ عبدالوکیل بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے علاقہ مکینوں سے کامیاب مذاکرات کرنے اور پوست / کوکنار کی ایک بڑی تعداد تلف کرنے پر تھانہ برنگ پولیس ٹیم کو شاباش دی اور انہیں علاقے میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنےکی سختی سے ہدایت کردی۔