باجوڑناوگئی جلسے میں تصادم ، ایک جان بحق ، 6 افراد زخمی

0

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ناوگئی بازار میں سنی اتحاد کونسل (پی ٹی آئی ) کے امیدواران گل ظفر خان اور گلداد خان کے انتخابی جلسے کے موقع پر مخالفین کے جانب سے نعرہ بازی اور پتھراؤ کے بعد فائرنگ ، فائرنگ ، پتھراؤ اور بھگدڑ مچنے سے ایک دکاندار حبیب خان ولد علم خان سکنہ ناوگئی جان بحق جبکہ چھ افراد امیدوار این اے 8 گل ظفر خان ، ملک مظاہر شاہ ، گل ظفر خان کے ڈرائیور ، فریداللہ ، خان بہادر اور دلاور زخمی ہوئے ہیں۔ کچھ زخمیوں کو مزید علاج کیلئے ہیڈ کواٹر خار ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ایس ایچ تھانہ ناوگئی فضل الرحمان کے مطابق ناوگئی واقعہ میں دو ایف آئی آر درج ہوئی ہے ایک ملک مظاہر شاہ کے مدعیت میں جبکہ دوسرا ایف آئی آر حاجی علم خان ( مقتول حبیب خان کے والد ) کے مدعیت میں درج ہوئے ہیں ، جس کے بعد قانونی کاروائی جاری ہے ۔
ناوگئی جلسے میں ہونے والے لڑائی جھگڑے میں شہید ہونے والے دکاندار حبیب خان سکنہ خڑیان ناوگئی کے قتل کے خلاف ناوگئی بازار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ، سوگ کا سماں ، تاجروں کا مطالبہ ہے کہ شہید حبیب خان کے خاندان کو فوری انصاف فراہم کیا جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.