باجوڑ۔ دو الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق

0

تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل ماموند کے مختلف علاقوں میں دو آئی ڈی دھماکے ہوئے۔ پہلا بم دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے حدود میں علاقہ ایراب میں ہوا۔ جس میں ملک اصغر جاں بحق ہوگیا۔ ملک اصغر خان کا تعلق قوم خڑئی خیل سے ہے۔ نماز فجر سے واپسی پر راستے میں نصب بم کا شکار ہوگئے۔ دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے حدود میں علاقہ مینہ خوڑ میں ہوا۔ جس میں پولیس سپاہی احسان اللہ جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق سپاہی احسان اللہ گھر سے ڈیوٹی کیلئے گھر سے نکلے ہی تھے کہ نامعلوم افراد کے جانب سے نصب کیے گئے آئی ڈی کا شکار ہوگئے ۔ ڈی ایس پی ہنر خان نے دونوں واقعات کی تصدتیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعات کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہیں۔ ابھی تک کسی نے زمہ داری قبول نہیں کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.