باجوڑ۔خیبرپختونخوا امن فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام

0

باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں آل خیبرپختونخوا امن فٹبال ٹورنامنٹ تمام تر رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی نارتھ انجم ریاض تھے تقریب میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان، کمانڈنٹ باجوڑ اسکاؤٹس بریگیڈیئر سعد محمود، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق، انتظامی افسران، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تاج محمد،باجوڑ پولیس، کھلاڑیوں فٹبال شائقین اور بڑی تعداد میں مختلف سکولوں کے طلباء نے شرکت کی۔ امن فٹبال ٹورنامنٹ میں صوبے کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ باجوڑ اور چترال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ نہایت کانٹے دار رہا، جو مقررہ وقت تک برابر رہا۔ فیصلہ فلنٹی کک پر ہوا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا، جس میں باجوڑ کی ٹیم نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے خیبرپختونخوا امن فٹبال ٹورنامنٹ 2024 کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی آئی جی ایف سی نارتھ انجم ریاض نے کھلاڑیوں میں کیش انعامات، ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئیں۔ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا گیا بلکہ اس کے ذریعے ضلع باجوڑ کے عوام اور علاقے کے امن کا پیغام دیا گیا۔ اختتامی تقریب میں ہیڈکوارٹر ایف سی کی میوزک پارٹی، خٹک، مسعود اور چترال ڈانس پارٹی نے شائقین کو محظوظ کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.