سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں فری وائی فائی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت ملک بھر میں 60 ہزار مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت عوامی مقامات پر شہریوں کو وائی فائی کی مفت سروس مہیا ہوگی۔ عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اسپتال، مالز اور پبلک پارکوں میں بھی فری وائی فائی سروس فراہم کی جائے گی جب کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں بھی وائی وائی فائی سروس دی جائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق سروس کے تحت مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں شہریوں کو دو گھنٹے کے لیے مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کریں گی۔عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ ان اقدامات پر عملدرآمد کے لیے کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹیلی کام حکام ساتھ کام شروع کردیا ہے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں بھی فری وائی فائی میسر ہوگی۔
You might also like