باجوڑ، ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے الٹرنیٹیو لرننگ پروگرام کے زیر وساطت گورنر ماڈل سکول اینڈ کالج سول کالونی خار میں جاری پرائمری ٹیچرز،AEP Facilitators کی پانچ روز پر مشتمل ٹریننگ برائے ہوم ورک اسائنمنٹ اینڈ اسیسمنٹ ٹیکنیکس کے تیسرے روز کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ٹریننگ ہال کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹیچرز سے بات چیت کی اور ٹریننگ کے معیار کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کو کے پی ٹریننگ منیجر مجاہد خٹک اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر نور اللہ نے الٹرنیٹو لرننگ پروگرام کے قائم کردہ نئے تعلیمی مراکز اور ان میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیرین زادہ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نظیر مولا خیل بھی موجود تھے، الٹرنیٹیو لرننگ پروگرام کے فیز1 کے تحت 26 فیمیل اور 15 میل سکول قائم کئے گئے جن سے 1600طلباء زیر تعلیم ہونگے۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے الٹرنیٹیو لرننگ پروگرام کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور امید ظاہر کی کہ ضلع باجوڑ اب یقینی طور پر تعلیمی انقلاب کی برپاکرنے کے لئے تیار ہو رہا ہے۔